بدھ 28 جنوری 2026 - 14:54
آیت الله حافظ ریاض کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات؛ اپوزیشن لیڈر آف سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور پرنسپل حوزۂ علمیہ جامعۂ المنتظر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور پرنسپل حوزۂ علمیہ جامعۂ المنتظر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی، دینی اور عوامی خدمات پر زبردست اور جامع گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد ایوانِ بالا میں مظلوم اور محروم طبقات کی حقیقی ترجمانی ہے اور ان کا کردار ملک میں اصولی سیاست کی روشن مثال ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha